ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں ضلع انچارج  وزیر لکشمی ہبالکر نے سیلاب زدہ علاقوں کا کیا دورہ 

اُڈپی میں ضلع انچارج  وزیر لکشمی ہبالکر نے سیلاب زدہ علاقوں کا کیا دورہ 

Mon, 22 Jul 2024 19:37:56    S.O. News Service

اُڈپی ، 22/ جولائی (ایس او نیوز )  اُڈپی  ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بارش کے پیش نظر کٹاؤ اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، ضلع انچارج وزیر لکشمی ہبالکر نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔ 

اخباری نویسوں  سے بات کرتے  ہوئے  کہ  شام تک مختلف علاقوں کا دورہ کروں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوام کو  ریلیف فراہم کریں گی جس کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں تا کہ کہیں کوئی پریشانی نہ ہو اور کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ ہم نے 25 دن پہلے  ضلعی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔ میں محکمہ جنگلات کو اطلاع کردی ہے۔ 500 سے 600 درختوں کا صفایا کیا گیا ۔ میں نے پہلے ہی میسکام کے عملے کو اسکول  کے قریب سے تاریں ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے بھی جہاں خطرہ ہے وہاں سے نکال لیا ہے۔ شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ تھا، اس کی صفائی کی گئی ۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ہیلپ لائن بھی شروع کردی گئی۔ بعد ازاں وزیر نے سی ڈرلنگ کیلئے 5 کروڑ جاری نہ کرنے کے معاملے پر جواب دیا اور کہا کہ ہم نے پرانے بقایا جات کی ادائیگی کی تجویز پیش کردی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہم نے فور طور پر 5 کروڑ جاری کرنے کی درخواست کی ہے اور اسے  جلد ازجلد جاری کردیا جائے گا۔ معاوضے کی بات کریں تو پچھلی بار جب بارش ہوئی تھی تو گھر گرنے پر 5 لاکھ دیےتھے ۔ ہم نے حکومت کے پہلے سال  5 لاکھ دیے۔ میں اس بارے میں کوئی کنفیوژن  پیدا نہیں  کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو حکومتی سطح پر جلد از جلد اٹھائیں گے۔ 


Share: